وجے واڑہ،19نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آندھرا پردیش کے وزیر اعلی این چندرابابو نائیڈو نے 500اور 1000روپے کے نوٹ کے بند کی وجہ سے نوٹ کے مسئلے کو دیکھتے ہوئے مرکز کو ریاست کے لئے چھوٹے نوٹوں میں 10000کروڑ روپے کی نقد رقم جاری کرنے سمیت مطالبات کی ایک فہرست سونپی۔انہوں نے آن لائن لین دین اور فراہمی پر صارفین کو فیس میں چھوٹ دینے کی بھی مانگ کی۔خط میں چندر بابو نے لکھا کہ آندھرا پردیش کے ساتھ خصوصی معاملہ کریں اور لوگوں کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے چھوٹے نوٹوں کی فراہمی کریں۔وزیر اعلی نے یہاں جمعہ کی رات آر بی آئی حکام، بینک ملازمین اور ریاست کے حکام کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لیا۔